Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشاعر مقدسہ ٹرین سے مستفید ہونے والوں کی تعداد دس لاکھ

مشاعر مقدسہ ریلوے ٹریک 1.8 کلو میٹر طویل ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ٹرانسپورٹیشن اینڈ لاجسٹک سسٹم کے ترجمان صالح الزوید نے کہا ہے’ مشاعر مقدسہ ٹرین کے ذریعے دو لاکھ 49 ہزار حجاج کوعرفات سے مزدلفہ پہنچایا گیا جبکہ تین لاکھ 49 ہزار حجاج کو مزدلفہ سے منی پہنچایا گیا ہے۔‘
انہوں نے بتایا ’حج سیزن کے دوران مشاعر مقدسہ ٹرین سے مستفید ہونے والوں کی تعداد دس لاکھ تک پہنچ گئی۔‘
الاخباریہ کے مطابق جمعے کو پریس بریفنگ میں ترجمان نے کہا’ حجاج کی اپنے ملکوں کو روانگی کے لیے چھ ایئرپورٹس پر انتظامات مکمل ہیں۔‘
یاد رہے مشاعر مقدسہ ٹرین کی رفتار 50 سے 70 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔ ریلوے ٹریک 1.8 کلو میٹر طویل ہے۔ ٹرین مکمل ائیرکنڈیشنڈ ہے جسے مملکت کے موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
مشاعر مقدسہ ٹرین منی، مزدلفہ اور عرفات کے درمیان شٹل سروس کی طرح کام کرتی ہے۔ اس میں 12 بوگیاں ہیں اور ہر ایک میں 250 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔
واضح رہےمشاعر مقدسہ ٹرین سال 2010 سے کام کر رہی ہے، یہ صرف حج کے دنوں میں منیٰ، مزدلفہ اور عرفات کے درمیان چلائی جاتی ہے۔

 
 

 

شیئر: