Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر مدینہ نے حرمین ہائی سپیڈ ریلوے سٹیشن کا دورہ کیا

حرمین ریلوے کے حج آپریشنل پلان کے بارے میں بریفنگ دی گئی (فوٹو: ایس پی اے)
گورنرمدینہ منورہ اور حج کمیٹی کے سربراہ شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز نے حرمین ہائی سپیڈ ریلوے سٹیشن کا دورہ کیا اور حج سیزن کے حوالے سے فراہم کی جانے والی خدمات اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق گورنر مدینہ منورہ کی سٹیشن آمد کے موقع پر سعودی ریلوے ’سار‘ کے سی ای او ڈاکٹر بشار بن خالد المالک نے خیرمقدم کیا۔
گورنرمدینہ منورہ شہزادہ سلمان بن سلطان کو حرمین ریلوے کے حج آپریشنل پلان کے بارے میں بتایا گیا۔


عازمین کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے پر زور دیا (فوٹو: ایس پی اے)

اس سال حج سیزن کے لیے مدینہ منورہ سے براستہ جدہ اور کنگ عبداللہ اکنامک سٹی کےلیے 4700 ٹرین سروسز شیڈول ہیں جن کے ذریعے 20 لاکھ سے زیادہ مسافروں کو سفری سہولت فراہم کی جائے گی۔
گورنرمدینہ اور ان کے ہمراہ وفد کے ارکان نے ریلوے سٹیشن کا تفصیلی دورہ کیا جن میں آمد و روانگی کے لاونج اور عازمین حج کے استقبال کاونٹرز شامل ہیں۔ ای گیٹس کا بھی جائزہ لیا۔
شہزادہ سلمان بن سلطان نے عازمین حج کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

 

شیئر: