رابطہ عالم اسلام کے سیکرٹری جنرل اور مسلم علما کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے شام کے وزیر اوقاف محمد ابو الخیر شکری سے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں ’مشترکہ دلچسپی کے مختلف موضوعات‘ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر اسلامی امور دعوت و رہنمائی ڈاکٹر عبداللطیف الشیخ نے خادم حرمین شریفین پروگرام میں شرکت کرنے والے ملائیشین وفد سے ملاقات کی۔