مالدیپ اور موریطانیہ کے صدور فریضہ حج کے بعد پیر کوسعودی عرب سے روانہ ہوگئے۔
کمشنر جدہ شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلوی نے جدہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو اور موریطانیہ کے صدر محمد ولد الشیخ الغزوانی کو رخصت کیا۔
اس موقع پر جدہ کے ڈپٹی میئر انجینیئر علی بن محمد القرنی، جدہ پولیس کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بندر الشریف اور مکہ ریجن میں رائل پروٹوکول کے ڈائریکٹر احمد عبداللہ بن ظافر بھی موجود تھے۔