Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد سے منیٰ میں مالدیپ اور موریطانیہ کے صدور کی ملاقات

ملاقات کے موقع پر رہنماوں نےعیدالاضحی کی مبارکباد کا تبادلہ کیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے سنیچر کو منیٰ پیلس میں مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو اور موریطانیہ کے صدر محمد ولد الشیخ الغزوانی نے ملاقات کی۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے موقع پر رہنماوں نےعیدالاضحی کی مبارکباد کا تبادلہ کیا۔
 موریطانیہ کے صدر سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں پر بات چیت کی گئی۔
مالدیپ کے صدر کے ساتھ  تعلقات مضبوط بنانے اور بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
یہ ملاقات سعودی عرب اور مالدیپ کے تعلقات کو مصبوط بنانے اور شراکت داری کےلیے نئی راہیں تلاش کرنے کی جاری کوششوں کی عکاسی کرتی ہے۔
اس موقع پر مکہ مکرمہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز، وزیر سپورٹس شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی بن فیصل، وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف، نیشنل گارڈ کے وزیر شہزادہ عبداللہ بن بندر بن عبدالعزیزج وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان موجود تھے۔

 

شیئر: