Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مناسک حج 2025 کا اختتام، حجاج خوبصورت یادوں کے ساتھ منیٰ سے رخصت

 حجاج کی بڑی تعداد اتوار کو منی سے رخصت ہوگئی تھی (فوٹو: ایس پی اے)
حج 2005 اختتام کو پہنچ گیا۔ حجاج کرام پیر9 جون 13 ذی الحجہ کو ایام تشریق کے تیسرے دن تینوں شیطانوں کو کنکریاں مارنے کے بعد وادی منیٰ سے رخصت ہو گئے۔
یاد رہے حجاج کی بڑی تعداد اتوار کو منی سے رخصت ہوگئی تھی بہت کم تعداد میں رہ جانے والے حجاج نے پیر کو منی کو الوداع کیا۔
 اخبار 24 کے مطابق حجاج اپنے ساتھ مناسک حج کی خوبصورت یادیں ساتھ لے کر جا رہے ہیں۔ انہیں امید ہے کہ اللہ ان کی عبادت اور مناسک کو قبول کرے گا اور ان کے گناہ معاف ہوجائیں گے۔
 آخری مرحلہ مکمل ہونے کے ساتھ ہی منیٰ عارضی خیمہ بستی آئندہ برس حج تک کے لیے خالی ہوگئی۔
 حجاج الوداعی طواف کے لیے مکہ مکرمہ پہنچ رہے ہیں جہاں سے ان کی اپنے اپنے ملکوں کو روانگی کے پروگرام پرعمل درآمد شروع ہوجائے گا۔
جبکہ حجاج کے قافلے مدینہ منورہ بھی روانہ ہو رہے ہیں ہیں جہاں سے وہ اپنے ملکوں کو جائیں گے۔
یاد رہے سعودی حکام نے اس سال حج سیزن کی کامیابی کا اعلان کیا ہے۔
سعودی جنرل اتھارٹی برائےشماریات کے مطابق اس سال 16 لاکھ 73 ہزار 230 افراد نے فریضہ حج ادا کیا۔
 بیرون مملکت سے 15 لاکھ 6 ہزار 576 حجاج سعودی عرب آنے جبکہ داخلی حجاج کی تعداد ایک لاکھ 66 ہزار 654  رہی ہے۔

 

شیئر: