سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے حج آپریشن کی کامیاب تکمیل پر ایک تقریب کا انعقاد کیا۔
پاکستان حج مشن کو ’ایکسی لینس ایوارڈ‘ سے نوازا گیا۔ ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو نے ایوارڈ وصول کیا۔
مزید پڑھیں
-
’یہ فرض نہیں، اعزاز ہے‘: حج سے جڑا سب سے قدیم پیشہ مطوِّفNode ID: 890745
اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، سیکرٹری ڈاکٹر عطا الرحمن اور ڈائریکٹر حج مکہ عزیز اللہ خان موجود تھے
ڈی جی حج کا کہنا ہے ایکسی لینسی ایوارڈ بہترین حکومتی سرپرستی، معاونین اور حج ناظمین کی بہترین کارکردگی کی بدولت ملا ہے۔
انہوں نے بتایا سعودی نائب وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط نے حج 2026 کی پالیسی اور ٹائم لائن جاری کی ہے۔ اس کا مقصد قبل از وقت تیاریوں کی یقینی بنانا ہے۔
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے سعودی حج پالیسی 2026 اور ٹائم لائن وصول کی۔
نئی پالیسی کے تحت یکم محرم 1447 ھ سے مسار پلیٹ فارم پر حج کمپنیوں کے پروفائل کی رجسٹریشن کا آغاز ہو گا۔
یاد رہے سعودی حکام نے اس سال حج سیزن کی کامیابی کا اعلان کیا ہے۔
سعودی جنرل اتھارٹی برائےشماریات کے مطابق اس سال 16 لاکھ 73 ہزار 230 افراد نے فریضہ حج ادا کیا۔
بیرون مملکت سے 15 لاکھ 6 ہزار 576 حجاج سعودی عرب آنے جبکہ داخلی حجاج کی تعداد ایک لاکھ 66 ہزار 654 رہی ہے۔