پاکستان کی قومی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ سٹیفن کانسٹنٹائن نے میانمار کے ساتھ ہونے والے میچ سے قبل ٹیم کے جذبے اور تیاری پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
ہیڈ کوچ سٹیفن کانسٹنٹائن نے پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’سب سے پہلے میں میانمار فٹبال ایسوسی ایشن کا مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’یہ ہمارے لیے یہ ایک مشکل میچ ہو گا مگر کھلاڑیوں نے پچھلے چند دنوں میں بہت محنت کی ہے۔ پاکستان کے لیے ہر میچ اہم ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
معروف فٹبالر رونالڈو نے اپنے چاہنے والوں کو عید کی مبارک باد دیNode ID: 887850
-
فٹبال کھلاڑیوں میں غیر منقولہ جائیداد میں سرمایہ کاری کا رجحانNode ID: 889964
گزشتہ میچ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہم نے شام کے خلاف میچ کی تیاری کی تھی۔ ہم 2-0 سے ہار گئے لیکن ہماری کارکردگی اچھی تھی۔
میانمار کے خلاف میچ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں سٹیفن کانسٹنٹائن نے کہا کہ ’میانمار نے اپنا پچھلا میچ جیتا ہے، وہ ہوم گراؤنڈ پر کھیل رہے ہیں اور یقیناً فیورٹ ہوں گے لیکن ہم ہر میچ کی طرح اس میں بھی لڑیں گے اور وہ نتیجہ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے جو ہم چاہتے ہیں۔‘
پاکستان کل (منگل کو) اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرز کے گروپ ای کے دوسرے میچ میں میانمار کا سامنا کرے گا۔
میچ تھوونہ سٹیڈیم رنگون میں پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3:30 بجے شروع ہو گا۔