Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ اور مدینہ میں زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا

سب سے زیادہ درجہ حرارت الاحسا میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ رہا (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے’ بدھ کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔‘
عاجل نیوز کے مطابق مرکز نے ایکس اکاونٹ پر بیان میں کہا کہ’ مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ مدینہ منورہ میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔‘
مملکت میں سب سے زیادہ درجہ حرارت الاحسا میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دمام میں 46، ریاض اور جدہ میں 45، وادی الدواسر اور القصومہ میں 44 اور شرورہ میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ رہا ہے۔
یاد رہے کہ موسمیات کے قومی مرکز نے بدھ کو الشرقیہ ریجن، ریاض اور مکہ ریجن کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافے اور گرد آلود ہوائیں چلنے کی رپورٹ دی تھی۔

 

شیئر: