Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشیدگی میں اضافہ علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ: او آئی سی، رابطہ

سلامتی کونسل جارحیت کے خاتمے کے لیے فوری اور فیصلہ کن اقدامات کرے(فوٹو: روئٹرز)
اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی ) اور رابطہ عالم اسلامی نے جمعے کو ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
او آئی سی نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایران کی خودمختاری اور سلامتی، بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ایک بیان میں اس بات پر زور دیا کہ کشیدگی میں اضافہ علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
بیان میں عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا گیا کہ وہ جارحیت کے خاتمے کے لیے فوری اور فیصلہ کن اقدامات کرتے ہوئے اپنی قانونی اور سیاسی ذمہ داریاں پوری کرے۔
رابطہ عالم اسلامی نے  بیان میں خبردار کیا کہ’ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی سنگین خلاف ورزی عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرناک نتائج کا پیش خیمہ بھی بن سکتی ہے۔‘
قبل ازیں سعودی وزارت خارجہ نے بیان میں ایران کے خلاف اسرائیلی صریح جارحیت کی مذمت کی تھی۔
وزارت خارجہ کا کہنا تھا’ اسرائیل کا حملہ ’ایران کی خودمختاری اور سلامتی کو نقصان پہنچانا ہے اور بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی واضح خلاف ورزی ہے۔‘
 ’بین الاقوامی کمیونٹی اور سکیورٹی کونسل پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اس جارحیت کو فوری روکا جائے۔‘

 

شیئر: