سعودی عرب میں تبوک میونسپلٹی نے کھانے پینے کی اشیا اور تجارتی مراکز کو طے شدہ اصول و ضوابط کے تحت بنانے کی ہدایت پرعمل درآمد کی نگرانی کے لیے ایک مہم کا آغاز کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق میونسپلٹی کے نائب میئرعوید العطوی نے جو لائسنس کے اجرا اور ضابطوں پر عمل درآمد کے ذمہ دار ہیں، بتایا’ نگرانی مہم کے سلسلے میں ایک ہزار253 دورے کیے گئے جن کے نتیجے میں 184 کمرشل مراکز کو تنبیہ جاری کی گئی جبکہ دیگر 7 کو زیادہ سنگین خلاف ورزیوں کی وجہ سے بند کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں
-
جدہ میں تجارتی پردہ پوشی، تفتیشی مہم کے دوران متعدد افراد گرفتارNode ID: 835741
-
سعودی فوڈ اتھارٹی نے حج سیزن کے دوران تفتیشی مہم تیز کردیNode ID: 890153
اس کے علاوہ46 کلوگرام خراب اور کچا میٹریل اور 54 کلوگرام مضر صحت گوشت بھی ضبط کر لیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ’ ضابطوں کی سنگین خلاف ورزی یہ تھی کہ تجارتی مراکز میں کارکنوں کے پاس ضروری ہیلتھ سرٹیفیکیٹ نہیں تھے۔‘
انھوں نے زور دیا کہ’ یہ کوششیں محفوظ اور صحت مند خوراک اور خدمات فراہم کرنے کے لیے ہیں۔ ان کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ ان کاموں کی جگہیں صحت کے منظور شدہ معیار پر سختی سے کاربند ہوں۔‘