ای سپورٹس ورلڈ کپ فاونڈیشن نے پرتگالی فٹبال لیجنڈ اور النصر کلب کے کھلاڑی کرسٹینا رونالڈو کو ای سپورٹس ورلڈ کپ 2025 کے لیے گلوبل ایمبیسڈرمقرر کیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض7 جولائی سے 24 اگست تک ای سپورٹس ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔
مزید پڑھیں
-
رونالڈو اور جورجینا کی سعودی لگژری کروز لائن کے لیے اشتہاری مہمNode ID: 888229
کرسٹینا رونالڈو کی شمولیت ای سپورٹس ورلڈ کپ کے لیے مضبوط نمائندگی ثابت ہوگی جو ای سپورٹس کی تاریخ میں سب سے بڑا ایونٹ ہوگا جس سے عالمی سطح پر ٹیلنٹ کو سامنے لانے کا موقع ملے گا۔
ای سپورٹس کے سی ای او رالف ریچرڈ نے کہا کہ ’رونالڈو سپورٹس کی دنیا کا ایک آئیکان ہے جو اپنی پیشہ ورانہ قابلیت اور نظم و ضبط کی وجہ سے ای سپورٹس ورلڈ کپ کے لیے اہم ثابت ہوں گے۔‘
انہوں نے مزید کہا’ رونالڈو کی وجہ سے روایتی سپورٹس کو ای سپورٹس سے جوڑنے اور کھلاڑیوں کی نئی نسل کو متاثر کرنے میں بھی کافی مدد ملے گی۔‘
گلوبل ایمبسڈر کے طورپر کرسٹینا رونالڈو اس ایونٹ کی انٹرنیشنل مہم کی سربراہی کریں گے جو ریاض کے بلیوارڈ سٹی میں 7 ہفتوں تک جاری رہے گی جس میں اہم اور دلچسپ مقابلے منعقد ہوں گے۔
کرسٹینا رونالڈو کا کہنا تھا ’ ای سپورٹس مسلسل ترقی کی جانب گامزن ہے، اس کا شمار مستقبل کے کھیل اور عالمی سطح کی تفریح بھی ہے۔‘
فٹبال لیجنڈ نے ای سپورٹس ایونٹ میں شرکت پر مسرت کا اظہار کیا۔