Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’خواب پورا ہوگیا‘ شامی لڑکا کرسٹینا رونالڈو سے ملنے ریاض پہنچ گیا

سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ نے شامی  لڑکے کو مدعو کیا ہے (فوٹو: سکرین شاٹ)
 شام اورترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے سے متاثرہ شامی لڑکا نبیل کی پرتگالی سٹار کرسٹینا رونالڈو سے ملاقات  کےلیے ریاض پہنچ گیا۔
سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے شامی  لڑکے کو رونالڈو سے ملاقات کے لیے مدعو کیا ہے۔
شامی لڑکا رونالڈو سے ملاقات کرنے کےلیے اپنی والدہ کے ہمراہ ریاض پہنچا تھا۔ 
العربیہ نیوز کے مطابق 6 فروری کو جب شام اورترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں ہزاروں افراد ہلاک اورزخمی ہوئے تھے۔ اس دوران امدادی ٹیم سے بات کرتے ہوئے شامی لڑکے نے کہا تھا کہ ’اس کی خواہش ہے کہ سعودی فٹبال کلب النصر میں شامل کرسٹینا رونالڈوسے ملاقات کروں، کیا یہ ممکن ہے‘؟۔ 
امارات کا ایک صحافی امدادی ٹیم کے ایک حصے کے طور پر شام پہنچا تھا۔ شامی لڑکے نے اماراتی صحافی سے ملاقات میں اپنی اس خواہش کا اظہار کیا تھا۔
شامی لڑکے کا کہنا تھا کہ’ سعودی فٹبال کلب النصرکا پرستار ہوں۔ اس کے کھلاڑی سٹار فٹبالر سٹیانو رونالڈو سے ملاقات میرا خواب ہے‘۔
سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل ہونے پر صارفین نے اس کی معصومانہ خواہش پر ہمدردی کا اظہار کیا۔
 وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے ٹوئٹر پر فوری جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ’ضرور میرے بیٹے، مرحبا، میں تمہیں والدہ کے ساتھ سعودی عرب میں خوش آمدید کہوں گا۔ کوئی اہل خیر مجھے اس (بچے) سے ملا ئے گا‘۔ 
بعد ازاں ترکی آل الشیخ نے بچے سے رابطہ کیا اور والدہ کے ہمراہ مملکت آنے کے تمام امورمکمل کیے۔
ریاض پہنچنے پر شامی لڑکے نبیل نے ترکی آل الشیخ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’ اس خوبصورت دعوت کا شکریہ جو آپ کی جانب سے دی گئی،۔ 

شیئر: