Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ بس سروس کے ذریعے مسجد قبا پہنچنا اب زیادہ آسان

شہر کے مختلف مقامات سے دو روٹس شروع کیے گئے ہیں۔(فوٹو: ایکس اکاونٹ)
مدینہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے مدینہ منورہ کے مختلف مقامات سے حجاج اور زائرین کی سہولت کے لیے مسجد قبا آنے کے لیے بس سروس آپریشن کو منظم کیا گیا ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق  ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کے تحت مسجد قبا آمد ورفت کے لیے شہر کے مختلف مقامات سے دو روٹس شروع کیے گئے ہیں۔
پہلے روٹ کا نمبر 390  ہے جو مسجد قبا سے شروع ہو کر شاہ فہد محلے تک جاتی ہے۔ روٹ پر راستے میں سٹاپس بھی ہیں۔
اس روٹ پر بس سروس کا آغاز صبح 6 بجے کیا جاتا ہے جبکہ آخری بس رات 12 بجے نکلتی ہے۔ ہر 20 منٹ میں ایک بس اپنے مرکزی سٹاپ سے روانہ ہوتی ہے۔
دوسرا روٹ 109 ہے، یہ شہدائے احد سے شروع ہوتا ہے اور مسجد نبوی و مرکزی علاقے سے ہوتی ہوئی مسجد قبا پہنچتا ہے۔
اس روٹ پر بس سروس 24 گھنٹے جاری رہتی ہے، ہر 20 منٹ میں ایک بس چلائی جاتی ہے۔
مدینہ بس سروس، اسلام کی پہلی مسجد تک حجاج کا پہنچنا آسان بنانے کے ساتھ محفوظ آمد و رفت کا تجربہ فراہم کرتی ہے۔
 مسجد قبا مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے بعد سب سے بڑی مسجد ہے۔ یہ اسلام کی پہلی مسجد ہے جس کو پیغمبر اسلام نے تعمیر کیا تھا۔
سعودی حکومت نے مسجد قبا میں دس گنا توسیع کی ہےمنصوبے کا مقصد مسجد قبا کی مذہبی اہمیت کو اجاگرکرنا اور طرز تعمیر کے ساتھ اس کے قریب واقع یادگاروں کو محفوظ کرنا  ہے۔

 

شیئر: