اس میں خدمات ،صحت، سکیورٹی کی کوششیں شامل ہیں تاکہ حجاج کے قیام کے دوران ان کی سیفٹی اور آرام کو یقینی بنایا جا سکے۔
حج سکیورٹی فورسز نے بھی حجاج کی محفوظ آمد کو یقینی بنانے کےلیے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
حجاج حرمین ہائی سپیڈ ٹرین اور بسوں کے ذریعے مدینہ منورہ پہنچ رہے ہیں۔ حرمین ٹرین سے مدینہ پہچنے والے پہلے گروپ نے مسجد نبوی کی زیارت کی اور روضہ رسول پر حاضری دی۔
خادم حرمین شریفین پروگرام کے تحت فریضہ حج کے لیے آنے والے مہمان مناسک حج مکمل کرنے کے بعد مدینہ منورہ پہنچے ہیں۔
علاوہ ازیں مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل پر حج سے قبل ایک کامیاب مرحلہ ریکارڈ کیا گیا، جس میں عازمین حج کو آسانی اور موثر طریقے سے وصول کیا گیا۔
اس سال 16 لاکھ 73 ہزار 230 افراد نے فریضہ حج ادا کیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
ایئرپورٹ پر 53 ممالک کے 196 شہروں سے ایک ہزار 910 پروازوں کے ذریعے 7 لاکھ 19 ہزار400 عازمین کو کا خیرمقدم کیا گیا، جو اس حج سیزن میں فضائی راستے سے آنے والے عازمین کا 49 فیصد ہے۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس نے مملکت کی بین الاقوامی فضائی، زمینی اوربحری پورٹس پر حجاج کی روانگی کے طریقہ کار کو حتمی شکل دینے کے لیے اپنی تیاری کی تصدیق کی، جس میں جدید سکیورٹی نظام اور تربیت یافتہ اہلکاروں کی مدد حاصل ہے۔
قائم مقام ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ میجر جنرل ڈاکٹر صالح بن سعد المربع نے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حج ٹرمینل کا دورہ کیا اور حجاج کی روانگی کے انتظمات کا جائزہ لیا۔
حجاج حرمین ٹرین اور بسوں کے ذریعے مدینہ منورہ پہنچ رہے ہیں۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر ٹرانسپورٹ، لاجسٹک صالح الجاسر نے بھی جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا۔
یاد رہے سعودی حکام نے اس سال حج سیزن کی کامیابی کا اعلان کیا ہے۔
سعودی جنرل اتھارٹی برائےشماریات کے مطابق اس سال 16 لاکھ 73 ہزار 230 افراد نے فریضہ حج ادا کیا۔
بیرون مملکت سے 15 لاکھ 6 ہزار 576 حجاج سعودی عرب آنے جبکہ داخلی حجاج کی تعداد ایک لاکھ 66 ہزار 654 رہی ہے۔