Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے کینیڈا کی وزیرخارجہ کا رابطہ

رابطے کے دوران خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اتوار کو کینیڈا کی ہم منصب انیتا آنند نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران خطے کی صورتحال، علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی اور استحکام پر اس کے اثرات کا پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یاد رہے کہ ایران پر اسرائیل کے حملے کے بعد سعودی وزیر خارجہ نے عرب اور یورپی ہم منصوبوں سے رابطے تیز کیے ہیں۔
 سعودی وزارت خارجہ نے بیان میں ایران کے خلاف اسرائیلی صریح جارحیت کی مذمت کی تھی۔
وزارت خارجہ کا کہنا تھا’ اسرائیل کا حملہ ’ایران کی خودمختاری اور سلامتی کو نقصان پہنچانا ہے اور بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی واضح خلاف ورزی ہے۔‘
 ’بین الاقوامی کمیونٹی اور سکیورٹی کونسل پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اس جارحیت کو فوری روکا جائے۔‘

 

شیئر: