سعودی عرب کی نئی فضائی کمپنی ’ریاض ایئر‘ نے اپنے فلیٹ میں اضافے کےلیے ایئربس سے ’اے 350- 1000 ‘ طرز کے 50 طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کے تحت فضائی سروس کو دنیا کے 100 سے زائد ممالک تک وسعت دینے اور طویل فاصلوں کے مسافروں کو بہترین خدمات فراہم کرنے کےلیے ریاض ایئر ایوی ایشن سیکٹر میں خوشگوار اضافہ ہوگا۔
مزید پڑھیں
-
ریاض ایئر نے پہلی بار طیاروں کی اندرونی تصاویر جاری کر دیںNode ID: 888804
سعودی فضائی کمپنی نے ایئربس سے 132 طیاروں کا معاہدہ کیا تھا جس کے دوسرے مرحلے میں 50 طیاروں کی خریداری کے معاہدے کی تکمیل کی گئی۔
اس معاہدے کے بعد ایئربس کے طیاروں کی تعداد 182 تک پہنچ جائے گی۔
ریاض ایئر نے گزشتہ مئی میں دبئی ٹریول مارکیٹ شو میں اپنے سٹراٹیجیک پارٹنرز کے ساتھ گیارہ یادداشتوں پر دستخط کیے تھے جس کا مقصد فضائی سفر کے تجربے کو بہتر بنانا تھا۔
ریاض ایئرکے مارکیٹنگ اینڈ کارپوریٹ کمیونیکیشن کے سینئرنائب صدر اسامہ النویصر کا کہنا تھا ’ معاہدوں کا مقصد فضائی سفر کے لیے نئی منزلوں اور سہولتوں کا اضافہ کرنا ہے جن میں یورپ، افریقا، مشرق وسطی و ایشیا ، اسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے روٹس شامل ہیں۔

واضح رہے سعودی عرب کی نئی شروع ہونے والی ’ریاض ایئر‘ رواں برس کے آخر تک اپنی تجارتی پروازوں کا آغاز کرے گی جو فضائی دنیا میں ایک شاندار اضافہ ہوگا۔
ریاض ایئر کی 93 فیصد پروازیں ایک منزل سے دوسری منزل تک نان سٹاپ ہوں گی۔
نئی فضائی کمپنی کے اپنے آغاز کے بعد مملکت کی تیل ماسوا آمدنی میں 75 ارب ریال کا اضافہ اور 2 لاکھ سے زیادہ براہ راست یا بالواسطہ ملازمت کے مواقع متوقع ہیں۔