Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسحاق ڈار اور اماراتی وزیرِ خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

پاکستان کے وزیرِ خارجہ اور وزیراعظم سینٹر اسحاق ڈار اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
منگل کو پاکستان کی وزارت خارجہ کی جارنب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں کے تناظر میں علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔
انہوں نے بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور علاقائی امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کوششوں کی حمایت کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

شیئر: