ایران کے ایک انگریزی اخبار ’تہران ٹائمز‘ کا کہنا ہے کہ ’ایران جلد ہی اسرائیلی ایف 35 جنگی طیاروں کے گرفتار پائلٹس کی تصویریں جاری کرے گا۔‘
جمعے کو ایران میں حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ ’اسرائیل کے دو جنگی جہازوں کے پائلٹس اُن کی حراست میں ہیں جن میں ایک خاتون پائلٹ بھی شامل ہے۔‘
اسرائیل کی جانب سے جمعے کو ایران کے خلاف شروع کی گئی فوجی کارروائی کے بعد دونوں ممالک روزانہ کی بنیاد پر ایک دوسرے پر حملے کر رہے ہیں۔
اس کے بعد یہ خدشات پیدا ہو گئے ہیں کہ یہ لڑائی بے قابو ہو جائے گی اور پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔
اُدھر منگل کو ایرانی میڈیا نے بتایا کہ ’تہران کے جنوب مغرب میں دھماکہ خیز مواد اور اسلحے سمیت اسرائیل سے منسلک ایک ‘دہشت گرد ٹیم‘ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔‘