شاہ عبدالعزیز یونیورسٹی کے شعبہ جیومیٹکس کے طلبا کی ایک ٹیم نے ہائی ویز پرایمرجنسی ٹریک کی خلاف ورزی کرنے والوں کی نشاندہی کرنے کےلیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے پروگرام بنانے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق یونیورسٹی کے کالج آف آرکیٹیکچراینڈ پلاننگ کے شعبہ جیومیٹکس کے طلبا نے کافی جدوجہد کے بعد مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے جو پروگرام تیار کیا ہے اس کے ذریعے ان گاڑیوں کی تمام تفصیلات ٹریفک پولیس کے مرکزی کنٹرول کو منتقل ہو جائیں گی جو ہنگامی ٹریک کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
عید الفطر کی تعطیلات میں خفیہ ٹریفک پولیس کی ٹیمیں فعال
Node ID: 850461 -
موسم گرما میں محفوظ ڈرائیونگ کے لیے ٹریفک پولیس کی ہدایات
Node ID: 874246
سعودی طلبا انس الحربی اور محمد المروعی کا کہنا تھا کہ پروگرام کی تیاری میں کافی وقت صرف ہوا اسے بنانے کا مقصد اہم شاہراہوں پر ہنگامی ٹریکس کو خالی رکھنا ہے۔
اسمارٹ سٹی ایپلی کیشنز کے ذریعے ٹریفک پولیس کے مرکزی کنٹرول روم کو فوری طورپرمعلوم ہوجائے گا کہ کہاں اور کس شاہراہ پر ٹریفک ٹریک کی خلاف ورزی کی جارہی ہے جس کی وجہ سے ٹریفک ازدحام ہو سکتا ہے۔
پروگرام کے ذریعے کنٹرول روم میں موجود اہلکار غلط اوورٹیکنگ کرنے والی گاڑی کا بھی باسانی مشاہدہ کرکے اس کے خلاف فوری کارروائی کرسکتے ہیں۔
طلبا کا کہنا تھا کہ پروگرام کا مقصد ٹریفک قوانین پرعمل درآمد کو یقینی بنانا ہے تاکہ لوگوں کی جان و مال کا تحفظ ہو۔ ہائی ویزے پر موجود ہنگامی ٹریک کا مقصد انہیں ٹریفک سے خالی رکھنا ہوتا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری امداد فراہم کی جاسکے۔