نیشنز ہاکی کپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو باآسانی شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔
مزید پڑھیں
-
بگ بیش لیگ اوورسیز ڈرافٹس، کون سے پاکستانی کھلاڑی نمایاں رہے؟Node ID: 891136
سنیچر کو ملائیشیا کے دارالحکوت کوالالمپور کے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دی۔
پہلا کوارٹر
پہلے کوارٹر کے اختتام پر نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف صفر کے مقابلے میں دو گول کی برتری حاصل تھی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے کوسلیٹ سکاٹ نے پہلا جبکہ ہیہا سیم نے دوسرا گول سکور کیا۔
دوسرا کوارٹر
نیوزی لینڈ نے دوسرے کوارٹر کا آغاز 0-2 کی برتری کے ساتھ کیا لیکن تھامس ڈائلان، فنڈلے شان اور بوائیڈ سکاٹ نے ٹیم کی جانب سے گول کر کے کوارٹر کے اختتام تک برتری کو 0-5 تک بڑھا دیا۔
تیسرا کوارٹر
تیسرے کوارٹر کا آغاز نیوزی لینڈ نے 0-5 کی برتری کے ساتھ کیا تاہم پاکستان کے حیات ذکریا نے گول سکور کر کے ٹیم کا کھاتا کھولا اور برتری کو کم کیا۔
چوتھا کوارٹر
چوتھے کوارٹر میں نیوزی لینڈ کے کوسلیٹ نے میچ کا دوسرا انفرادی جبکہ ٹیم کا چھٹا گول سکور کیا جس کے بعد پاکستان نے پینلٹی کارنر پر میچ کا دوسرا گول سکور کیا۔
اس سے قبل ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے فرانس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پینلٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
ادھر نیوزی لینڈ نے کوریا کو دوسرے سیمی فائنل میں پینلٹی شوٹ آؤٹ پر ہرا کر فتح اپنے نام کی تھی۔