Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہری سیاحت کے لیے روس جانے لگے، 6 ماہ میں 80 ہزار ای ویزے

2023 میں روس جانے والے سعودی سیاحوں کی تعداد صرف 9300 تھی۔ (فوٹو سبق)
روس میں سعودی سیاحوں کی تعداد میں حالیہ کچھ عرصے میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس کی بڑی وجہ اگست 2023 میں روس کا ای ویزاسسٹم ہے جس نے سفر کو نہایت آسان بنا دیا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق 2023 میں روس جانے والے سعودی سیاحوں کی تعداد صرف 9300 تھی۔ 2024 میں روس کا سفر کرنے والے سعودیوں کی تعداد 52400 تک پہنچ گئی۔ 570 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
 2025 کے ابتدائی 6 ماہ میں صرف ماسکو جانے والے سعودی سیاحوں کی تعداد 9900 سے زائد تھی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ ہے۔
روس نے 2025 کے وسط تک سعودی شہریوں کو 80 ہزار سے زیادہ ای ویزے جاری کیے ہیں۔ 
ریاض، جدہ اور دمام سے ماسکو کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز اور خلیجی ممالک میں روسی سیاحتی اداروں کی تشہیری مہم نے بھی روس کے سفر کے رجحان کو فروغ دیا ہے۔
 ریاض میں ایک ٹریول ایجنٹ نے بتایا  روس اب سعودی خاندانوں اور نوجوانوں کے لیے موسم گرما میں ایک مقبول ترین منزل بنتا جارہا ہے۔  مناسب قیمتیں، دلکش قدرتی مناظر اور معتدل موسم سعودی سیاحوں کے لیے پرکشش ہیں۔
 ماہرین کا کہنا ہے  2025 کی دوسری ششماہی میں یہ رجحان بڑھ سکتا ہے۔ روسی کمپنیوں نے سیاحتی پروگرامز، ثقافتی دورے اور خلیجی مارکیٹ کے لیے مخصوص پیکیج بھی عربی زبان میں متعارف کرانے کی تیاری کرلی ہے۔

 

شیئر: