Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین نے سعودی شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری کی اجازت دے دی

نئی پالیسی 9 جون 2025 سے 8 جون 2026 تک جاری رہے گی (فوٹو: عرب نیوز)
چین نے سعودی عرب، عمان، کویت اور بحرین کے شہریوں کے لیے 30 دن کی ویزا فری انٹری کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے جو ایک سال کے آزمائشی منصوبے کے تحت ہوگا۔
عرب نیوز کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے بدھ کو پریس بریفنگ میں بتایا ’ یہ نئی پالیسی 9 جون 2025 سے 8 جون 2026 تک جاری رہے گی۔‘
ان چار ممالک کے پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو چین میں کاروبار، سیاحت، رشتہ داروں یا دوستوں سے ملاقات، تبادلے اور ٹرانزٹ کے لیے ویزا کے بغیر داخلے کی اجازت ہوگی۔
چین اب تمام خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے رکن ممالک کے شہریوں کو ویزا فری رسائی کی سہولت دے رہا ہے جبکہ متحدہ عرب امارات اور قطر کے ساتھ باہمی بنیادوں پر ویزا فری سروس پالیسی پہلے ہی سے نافذ ہے۔
وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نے مزید کہا کہ ’خلیج تعاون کونسل کے مزید دوستوں کو ہم خوش آمدید کہتے ہیں کہ وہ چین کا اچانک سفر کریں۔‘
اس سے قبل سعودی عرب کو چین کے ساتھ ’اپرووڈ ڈیسٹینیشن سٹیٹس‘ حاصل تھا جو یکم جولائی 2024 سے نافذالعمل ہے۔
 اس دو طرفہ معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے سیاحوں کو ایک دوسرے کے ملک میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے جو گروپ کی شکل میں سفر کرتے تھے۔
یہ اعلان دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کی سمت کی تازہ قدم ہے۔ سعودی عرب کے وژن 2030 کا ہدف ہے کہ ہر سال 50 لاکھ چینی سیاح سعوب عرب کا رخ کریں۔
دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات بھی مضبوط ہیں اور سعودی عرب خلیجی ممالک میں چین کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔

 

شیئر: