Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد کا قطر کے امیر سے ٹیلیفونک رابطہ، ایران کے حملے کی مذمت

بیان میں اسے اچھی ہمسائیگی اور اصولوں کی صریح خلاف ورزی قرار دیا گیا(فوٹو: روئٹرز)
سعودی عرب نے پیر کو ایران کی جانب سے قطر میں اہداف پر کیے جانے والے حملوں کی مذمت کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب قطر کے خلاف ایران کی جانب سے شروع کی گئی جارحیت کی سخت مذمت کرتا ہے۔
بیان میں اسے اچھی ہمسائیگی اور اصولوں کی صریح خلاف ورزی قرار دیا گیا۔
 بیان میں کہا گیا کہ ’یہ ناقابل قبول ہے اور کسی بھی صورت میں اس کا جواز نہیں ہے۔‘
سعودی عرب نے قطر کے ساتھ یکجہتی اور مکمل سپورٹ کا اعادہ کیا اور اپنے تمام وسائل قطر کی سپورٹ کے لیے وقف کرنے کا عزم ظاہر کیا چاہے وہ کسی بھی نوعیت کے اقدامات ہوں۔
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
ایس پی اے کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو کے دوران ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے قطر کے لیے مملکت کی مکمل حمایت اور خلیجی ریاست پر ایران کی جانب سے کیے گئے بلاجواز حملے کی شدید مذمت کی۔
یاد رہے کہ ایران نے پیر کو قطر میں امریکی اڈوں کی جانب چھ میزائل داغے ہیں جبکہ دارالحکومت دوحہ میں پیر کو متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
 روئٹرز اور اے ایف پی نے عینی شاہدین کے حوالے سے دوحہ میں دھماکوں کی اطلاع دی ہے۔
ایران نے تصدیق کی کہ اس نے قطر اور عراق میں امریکی اڈوں پر میزائل حملے کیے ہیں۔
قطر کا کہنا ہے کہ ’اس نے امریکی بیس کو نشانہ بنانے والے میزائلوں کو کامیابی سے انٹرسیپٹ کیا جبکہ وہ کسی بھی خطرے سے نمنٹے کے لیے تیار ہے اور بین الاقوامی قانون کے مطابق براہ راست جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔‘

 

شیئر: