Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر، امارات، کویت اور بحرین کی فضائی حدود عارضی طور پر بند

شہریوں، رہائشیوں کی سیفٹی یقینی بنانے کے لیے احتیاطی قدم ہے۔ (فوٹو: اخبار24)
قطر، متحدہ عرب امارات،کویت اور بحرین نے پیر کو فضائی حدود عارضی طور پر بند کردی ہیں۔
قطری وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اس فیصلے کو شہریوں، رہائشیوں اور وزیٹرز کی سیفٹی یقینی بنانے کے لیے ایک احتیاطی قدم قرار دیا ہے۔
وزارت نے بیان میں کہا کہ ’سرکاری حکام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ علاقائی اور بین الاقوامی پارٹنرز کے تعاون سے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ سرکاری چینلز کے ذریعے بروقت معلومات فراہم کی جائیں گی۔‘
وزات نے کہا کہ ’قطر کی سرزمین پر تمام افراد کی سلامتی اور سیفٹی اولین ترجیح ہے۔ دوحہ اس حوالے سے ضروری احتیاطی اقدامات سے گریز نہیں کرے گا۔‘
اس سے قبل قطر میں متعدد سکولوں کو منگل کو بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کویت کی سول ایوی ایشن نے ایک بیان میں کہا’ ملک کی فضائی حدود کو احتیاطی اقدام کے طور پر عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔‘
فلائٹ پاتھ ڈیٹا اور فلائٹ راڈار کے حوالے سے ایئرٹریفک کنٹرول کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود کو بھی بند کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ایران کے جوہری مقامات پر امریکہ کے فضائی حملوں کے بعد جوابی کارروائی کے خدشات ہیں۔
علاوہ ازیں قطری وزیراعظم کے مشیر اور وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر ماجد بن محمد الانصاری نے کہا کہ’ غیرملکی سفارتخانوں کی جانب سے اپنے شہریوں کو احتیاطی تدابیر یا قطر کے محضوصں علاقوں سے گریز کا مشورہ معمول کی ایڈوائزی ہے۔‘

 

 

 

شیئر: