اے وی سی والی بال نیشنز کپ کے فائنل میں بحرین نے پاکستان کو ہرار کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔
پاکستان اور بحرین کے درمیان فائنل میچ مناما میں کھیلا گیا۔
بحرین نے پاکستان کو تین ایک سے ہرا دیا۔
مزید پڑھیں
-
پاکستان والی بال ٹیم اے وی سی نیشنز کپ کے فائنل میں پہنچ گئیNode ID: 891336
پاکستان نے فائنل میچ کا اغاز شاندار کیا اور پہلا سیٹ 23 کے مقابلے میں 25 پوائنٹس سے جیت لیا۔
لیکن بحرین کی ٹیم نے پہلا سیٹ ہارنے کے باوجود میچ میں شاندار واپسی کی اور اگلے تینوں سیٹ جیت کر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔
اس سے پہلے سیمی فائنلز میں پاکستان نے قطر کو تین صفر جبکہ بحرین نے کوریا کو تین، دو سے ہرایا تھا۔
کوارٹر فائنل میں پاکستان نے انڈونیشیا کو 3-1 سے شکست دی تھی، حالانکہ ابتدائی سیٹ 20-25 سے ہارنے کے بعد ٹیم نے شاندار واپسی کرتے ہوئے اگلے تین سیٹ 25-21، 25-20 اور 25-17 سے جیتے۔
گروپ مرحلے میں پاکستان نے چائنیز تائپے اور فلپائن کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کی تھی۔