Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نیشنل رجسٹر میں مزید 5969 ’آرکیٹیکچرل ہیریٹج‘ سائٹس کا اندراج

یہ سائٹس سعودی فنِ تعمیر کی کثرت اور تنوع کو ظاہر کرتی ہیں۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے ہیریٹج کمیشن نے ’نیشنل رجسٹر آف آرکیٹیکچرل ہیریٹج‘ میں 5969 نئی سائٹس کا اندراج کیا ہے جس کے بعد مملکت کی تہذیبی میراث کی ان سائٹ کی کل تعداد 34171 ہوگئی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق تہذیبی اور تاریخی میراث کی یہ سائٹس سعودی عرب میں فنِ تعمیر کی کثرت اور تنوع کو ظاہر کرتی ہیں۔
رجسٹر میں جن نئی سائٹس کا انداج کیا گیا ہے ان میں عسیر میں 3893، قصیم میں 761، الباحہ میں 499، مکہ میں 483، ریاض میں 258، حائل میں 61، جازان میں 8، الجوف میں 4 اور الشرقیہ ریجن میں 3 سائٹس شامل ہیں۔
کمیشن کا کہنا ہے ’ورثے سے مالا مال سائٹس کی رجسٹریشن ایک مسلسل عمل ہے جس میں تمام ریجنز کو شامل کیا جاتا ہے۔‘
’اس عمل کی بنیاد تاریخی  میراث کے بارے میں موجود ضابطے ہیں اور اس میں بورڈ کا فیصلہ شامل ہوتا ہے جو کمیشن کے سی ای او کو سائٹس کے اندراج کی اجازت دیتا ہے۔‘
 اس انیشی ایٹیو کا مقصد تہذیبی میراث کی سائٹس کو ناجائز قبضے اورغفلت یا بے احتیاطی سے بچانا کرنا اور آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ کرنا ہے۔
ان سائٹس کا اندارج ان کوششوں کا حصہ ہے جن کے تحت سائٹس کی ثقافتی میراث کی شناخت کی جاتی ہے، اسے دستاویزی شکل دی جاتی ہے اور اس کا انتظام کیا جاتا ہے۔

 اس انیشی ایٹیو کا مقصد تہذیبی میراث کی سائٹس کو محفوظ کرنا ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)

پھر ان سائٹس کو ڈیجیٹل نقشوں میں لا کر محفوظ بنایا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں ایک جامع ڈیٹا بیس بنانے پر کام جاری ہے جس میں دستاویزات اور تصویریں بھی آرکائیو کی جائیں گی۔
کمیشن نے شہریوں اور ایسی سائٹس میں دلچسپی لینے والے افراد پر زور دیا کہ وہ شہری علاقوں میں پائے جانے والے ورثے کے بارے میں کمیشن کو اس کے پلیٹ فارم، ایکس اکاؤنٹ، یا علاقائی برانچ سے رابطہ کر کے مطلع کریں۔ کمیشن نے مملکت کے تہذیبی ورثے کے تحفظ میں شمولیت اور عوامی آگاہی کی بھی تعریف کی۔
گزشتہ ہفتے کمیشن نے آثارِ قدیمہ سے متعلق 744 سائٹس کے ’نیشنل اینٹیکوئٹی رجسٹر‘ میں اندراج کا اعلان کیا تھا جس سے ان سائٹس کی تعداد10061 ہوگئی ہے۔
 ریاض میں 253 ، مدینہ میں 167، نجران میں 86، تبوک میں 72، عسیر میں 64، قسیم میں 30، جازان میں 23، الشرقیہ ریجن میں 13، حائل میں 13، مکہ میں 11،الجوف میں 10 اور حدود الشمالیہ میں 2 سائٹس شامل ہیں۔

شیئر: