Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے امریکی ایلچی کی ملاقات

’شام کی سلامتی، استحکام اور معیشت کی بحالی میں معاونت کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے شام کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی ٹوم باراک نے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق  وزارت خارجہ کے صدر دفتر ریاض میں ہونے والی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے متعدد معاملات پر بات چیت کی گئی ہے۔
ملاقات کے دوران شام کی سلامتی، استحکام اور معیشت کی بحالی میں معاونت کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
 

شیئر: