Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وائرل ہونے والی ویڈیو کی بناپر تین درانداز گرفتار

’ویڈیو کی بنا پر تلاشی کی کارروائی شروع کی گئی اور ریکارڈ وقت میں گرفتاری ہوئی‘ ( فوٹو: سبق)
جازان سیکیورٹی فورس نے ایتھوپیا کے تین دراندازوں کو گرفتار کیا ہے جو غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرکے ملک میں داخل ہوئے تھے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ افراد کی گرفتاری سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو سے ہوئی ہے۔
ایک صارف نے مذکورہ افراد کی ویڈیو بناکر شیئر کی تھی اور متعلقہ اداروں کو آگاہ کیا تھا کہ یہ لوگ مشکوک افراد ہیں۔
جازان پولیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ ویڈیو کی بنا پر تلاشی کی کارروائی شروع کی گئی اور ریکارڈ وقت میں گرفتاری ہوئی‘۔
’گرفتار شدگان کو تفتیش کے بعد متعلقہ محکمے کے حوالے کردیا گیا ہے‘۔
جازان پولیس نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر قانونی افراد کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعاون نہ کیا جائے‘۔

شیئر: