سعودی عرب میں میوزیکل گروپ ’وِکِڈ‘ اس سال دسمبر میں شو پیش کرے گا۔ ریاض کے رائل کمیشن اور ’براڈوے اینٹرٹینمنٹ گروپ‘ نے مل کر اعلان کیا ہے کہ یہ مقبول شو 3 سے 20 دسمبر تک ریاض میں پرفارم کرے گا۔
اس سلسلے کا ایونٹ کنگ فہد کلچرل سینٹر میں منعقد ہوگا جہاں سے یہ مشہورمیوزیکل گروپ خلیج کے دورے کو شروع کرے گا۔
مزید پڑھیں
-
کنڈر گارٹن میں موسیقی کی تعلیم، ٹیچرز کی تربیت کا دوسرا مرحلہNode ID: 884376
’وِکِڈ‘ کو دنیا کے سب سے کامیاب سٹیج میوزیکل شوز میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے۔ اس کی مختلف پیشکشوں کو 25 ممالک کے 130 شہروں میں 65 ملین افراد نے دیکھا ہے۔
نئی پیشکش میں 100 پرفارمینسز، عملے کے ارکان، اور سازندوں کا طائفہ شامل ہے۔
اس کے علاوہ، 350 کاسٹیومیز اور ’وِکِڈ‘ میوزیکل کے شہرتِ دوام حاصل کرنے والے نغمے ’ڈِیفائنگ گریوِٹی‘، ’پوپیولر‘ اور ’فار گُڈ‘ شامل ہیں۔
کلاسیکی کہانی سے متاثر ’دا وِذرڈ آف اوز‘ نغماتی ڈارمہ، پرستان کے ایک خفیہ مقام پر وقوع پذیر ہوتا ہے جسے ’اوز‘ کہتے ہیں۔ یہ دو غیر معمولی لڑکیوں کی کہانی ہے۔ ایک کو لوگ سمجھ نہیں سکتے
اگرچہ وہ انتہائی ذہین اور بہتری دماغی صلاحیتیں رکھتی ہے۔ اس لڑکی کی جلد، پیدائشی طور پر زمردی سبز رنگ کی ہے۔ دوسری لڑکی حسِین ہے، اس کے دل میں آرزوؤں کی دنیا آباد ہے اور لوگ اس کی تعریفیں کرتے ہیں۔
دونوں کے درمیان ناممکن دکھائی دینے والا تعلق، دوستی میں بدل جاتا ہے اور پھر ان کے درمیان رقابت شروع ہوجاتی ہے جو ان کی قسمتوں کا تعین کرتے ہوئے انھیں ’گِلنڈا، دا گُڈ اینڈ دا وِکڈ وِچ آف دا ویسٹ‘ بنا دیتی ہے۔
میوزیکل کے نغمہ نگار اور کمپوزر سٹیون شواٹز نے ایک بیان میں کہا کہ ’ہماری نئی پیشکش جاندار اور تخلیقی ہے جو دوستی اور محبت کی کہانی بیان کرتی ہے،ر اس میں سچائی کے مطابق جینے اور وہ بات کہنے کا حوصلہ ہے جسے آپ درست سمجھتے ہیں‘۔
سنہ 2024 میں ’وِکِڈ‘ کو ڈارمائی تشکیل کے ذریعے ہالی وڈ کی فلم میں دکھایا گیا تھا جس کے ستاروں میں ’سِنتھِیا اِیرِی وہ‘ اور ’آرِیانا گرانڈے‘ نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ اس فلم کے ہدایتکار جان ایم چُو تھے اور فلم نے دو اکیڈمی ایواراڈ جیتے تھے۔