Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ پورٹ پر7 لاکھ 32 ہزار نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام

شپمنٹ کو وصول کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی زکوۃ، ٹیکس، کسٹمز اتھارٹی نے جدہ اسلامک پورٹ پر منشیات سمگل کرنے کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
ایس پی اے کے مطابق ترجمان نے بتایا7 لاکھ 32 ہزار سے زیادہ نشہ آور گولیاں(ایمفیٹامین) وارڈ روب کی ایک شپمنٹ میں چھپائی گئی تھیں۔
جدید سکیورٹی ٹیکنالوجی اور لائیو ڈیٹیکشن ڈیوائسزکی مدد سے معمول کے کسٹم طریقہ کار کے دوران منشیات برآمد ہوئی۔
بعد ازاں اتھارٹی کے حکام نے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول کےتعاون سے مملکت میں اس شپمنٹ کو وصول کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
زکوۃ، ٹیکس اینڈ کسٹمز اتھارٹی نے ملکی درآمدات اور برآمدات پر کسٹم کنٹرول کو مضبوط بنانے، معاشرے کے تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

شیئر: