Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں تقریباً 49 فیصد افراد یومیہ 7 گھنٹے انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں

ہفتے میں سب زیادہ انٹرنیٹ کا استعمال سنیچر کو کیا جاتا ہے۔(فوٹو: اخبار 24)
سعودی ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ سپیس کمیشن کے مطابق مملکت میں 48.6 فیصد افراد یومیہ 7 گھنٹے سے زیادہ انٹرنیٹ پر گزارتے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق کمیشن کی جانب سے جاری سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا سال 2024 میں کیے گئے سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ انٹرنیٹ کے صارفین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
 اعداد و شمار کے مطابق انٹرنیٹ کا استعمال روزانہ رات 9 اور11 بجے کے درمیان کیا جاتا ہے جبکہ سب سے زیادہ نیٹ سرفنگ مارچ میں ریکارڈ کی گئی جبکہ دنوں کے حساب سے ہفتے میں سب زیادہ استعمال سنیچر کو کیا جاتا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ گھروں میں انٹرنیٹ کا استعمال 87.9 فیصد جبکہ واکنگ 79.3 فیصد اور کام کے دوران 41.7 فیصد ہوتا ہے۔
نیٹ سرفنگ کے لیے سمارٹ موبائل کا استعمال 99.4 فیصد جبکہ کمپیوٹرز 50.7 فیصد اور ٹیبلیٹس پر 37.5 فیصد لوگ استعمال کرتے ہیں۔
آپریٹنگ سسٹم میں ونڈوز استعمال کرنے والوں کا تناسب 55 فیصد جبکہ آئی ایس او سسٹم 45 فیصد استعمال کرتے ہیں۔
کمپیوٹرز میں ونڈوز سسٹم سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے جس کا تناسب 91.1 فیصد اس کے مقابلے میں میکنٹوش سسٹم کا استعمال 7.5 فیصد ہے جبکہ لینکس سسٹم 1.4 فیصد لوگ استعمال کرتے ہیں۔

 

شیئر: