ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان ترقیاتی تعاون مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خصوصا تیونس میں اہم منصوبوں کی مالی معاونت کے حوالے سے پچاس سال پر محیط شراکت کو اجاگر کیا گیا۔
سعودی ترقیاتی فنڈ کے سی ای او نے تیونس کے وزیر صحت ڈاکٹر مصطفی فرجانی سے بھی ملاقات کی۔
سعودی فنڈ کی مالی معاونت سے جاری صحت منصوبوں اور تیونس کے صحت کے شعبے کےلیے ممکنہ سپورٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
قبل ازیں سعودی ترقیاتی فنڈ کے سی ای او المرشد نے تیونس کے وزیر اقتصادیات اور منصبوبہ بندی سمی عبدالحفیظ کے ساتھ جنوبی تیونس میں ’اویسس ہب پروجیکٹ‘ کی فنڈنگ کےلیے 38 ملین ڈالر سے زیادہ کے نئے ترقیاتی قرض کے معاہدے پر دستخط کیے۔
تیونس کے صحت کے شعبے کےلیے ممکنہ سپورٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
اویسس ہب پروجیکٹ کا مقصد ایک ہزار ہیکٹر سے زیادہ زرعی زمین کو بحال کرکے پائیدار دیہی ترقی کی سپورٹ کرنا ہے۔
1975 میں تیونس سے شراکت داری کے بعد سے سعودی فنڈ نے 32 ترقیاتی منصوبوں اور پروگرام کی مالی معاونت کی ہے جن کی مالیت 1.2 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔ اس کے ساتھ 105 ملین ڈالر سے زیادہ کی گرانٹس بھی دی ہیں۔