الباحہ کا الحسام پارک: آبشاریں اور قدرتی نظارے، یہاں کا ماحول آپ کو تر و تازہ کر دیتا ہے
الباحہ کا الحسام پارک: آبشاریں اور قدرتی نظارے، یہاں کا ماحول آپ کو تر و تازہ کر دیتا ہے
اتوار 29 جون 2025 5:08
ریجن میں یہ مقام سیاحوں اور شہریوں کا انتہائی پسندیدہ ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے علاقے الباحہ کے دامن میں خوبصورتی میں اپنی مثال آپ الحسام پارک کی مصنوعی جھیل، سبنر منظر اور آبشاریں گرمیوں کے موسم میں قدرتی نظاروں کے شوقین افراد کی بہت بڑی تعداد کو اپنی طوف متوجہ کر رہی ہیں۔
یہ شہر جو پہاڑ کے اوپر واقع ہے اس سال بھی زندگی کی تمام تر رعنائیاں لیے لوگوں کے استقبال کے لیے تیار ہے۔ اس بار ’کلر یورز سمر‘ کے عنوان سے لوگ اس مقام پر آئیں گے جہاں روزانہ کی بنیاد پر انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔
کنگ سعود یونیورسٹی میں نباتیات کے پروفیسر محمد فیصل جو سرکاری دوروں پر شہر میں کئی مرتبہ آ چکے ہیں، نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’امیر حسام پارک ایک حسین منزل ہے۔ گرمیوں میں یہاں کے سیاحتی مقام پر آ کر اور یہاں کے ناقابلِ بیان حسن سے میں بہت لطف اندوز ہوتا ہوں۔ یہاں کا ماحول آپ کو ترو تازہ کر دیتا ہے۔‘
’یہاں وقفے وقفے سے بارش ہوتی ہے اور قریب ہی الباحہ کے پہاڑوں کی چوٹیوں پر ٹھہری ہوئی دھند سے لپٹنے کے بعد ہوا جب نیچے اترتی ہے تو ٹھنڈی ہو چکی ہوتی ہے۔‘
وہ کہتے ہیں کہ ’اس ریجن میں یہ مقام سیاحوں کا انتہائی پسندیدہ ہے، مقامی رہائشیوں اور آنے جانے والوں کے لیے ایک تفریحی منزل ہے۔‘
اس پارک سے، جس کا نام الباحہ کے امیر حسام بن سعود کے نام پر رکھا گیا ہے، ایک طرف شہر نظر آتا ہے تو دوسری جانب تھامی سیکٹر پر نگاہ پڑتی ہے۔
انجینیئر ندیم احمد نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’پہاڑ کی چوٹی پر بسا یہ پارک، جو الباحہ شہر میں سروات کے پہاڑوں کے قریب واقع ہے، ریجن کی انہتائی نمایاں ماحولی منزل ہے۔‘
پارک کا ایریا 160000 مربع میٹر ہے ،132264 سکوائر میٹر پر سبزہ ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
’اس کے حسین مناظر قریب واقع رغدان کے پارک کے حسن میں بھی اضافے کا باعث بنتے ہیں۔ یہ پارک ان پارکوں اور باغات کی فہرست میں شامل ہے جو اس دلفریب ریجن میں بکھرے پڑے ہیں۔ اگر آپ مملکت میں آئے ہیں تو سیاحوں کے اس پسندیدہ مقام پر آپ کو لازماً آنا چاہیے۔‘
ریجن کے میئر ڈاکٹر علی محمد السواط نے ایس پی اے کو بتایا ’ اس پارک کا کل ایریا 160000 مربع میٹر ہے جس میں سے 132264 سکوائر میٹر پر سبزہ ہے۔‘
اس پارک میں بیٹھنے کے لیے 36 مقام ہیں، 21 سایہ دار جگہیں ہیں، 1400 درخت، 4000 جھاڑیاں، 1200 سکوائر میٹر پر واقع مصنوعی جھیل، بچوں کے کھیلنے کے لیے چار مقامات، 35 ریسٹ روم، 1000 سکوائر میٹر کا انٹرایکٹیو فوارہ، 10 میٹر اونچی دو آبشاریں، 700 میٹر پیدل چلنے کی پٹی، خواتین اور مردوں کے لیے نماز کی جگہ، اور ایک پلازہ جس میں اوپن ائیر تھیئٹر ہے جو 5000 سکوائر میٹر پر پھیلا ہوا ہے جس میں 1000 افراد بیٹھ سکتے ہیں۔‘
پہاڑ کی چوٹی پر بسا یہ پارک سروات کے پہاڑوں کے قریب واقع ہے (فوٹو: ایس پی اے)
ڈاکٹرعلی محمد السواط کے بقول ’الحسام پارک میں ہر موسمِ گرما میں ثقافتی اور فنکارانہ دونوں طرح کے ایونٹس دیکھنے کو ملتے ہیں جن میں روایتی پرفارمنس شامل ہوتی ہیں جو ریجن کی تاریخی میراث کی آئینہ دار ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں بچوں کا تھیئٹر، تعلیمی اور تفریحی سرگرمیوں کا سامان پیش کرتا ہے۔ یہاں متنوع ثقافتی شوز بھی منقد ہوتے ہیں جو مختلف کمیونیٹیوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔‘
پارک میں کئی نئے منصوبوں پر عمل درآمد شروع کیا گیا ہے جن کے تحت عمر رسیدہ افرا یا خصوصی امداد کے ضرورت مندوں کے پارک میں آنے اور لطف انگیز ہونے پر کام ہو رہا ہے۔