Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونے کی کان منہدم ہونے سے ہلاکتیں، سعودی عرب کی سوڈان سے تعزیت

سوڈان کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے ( فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب نے سوڈان میں سونے کی روایتی کان منہدم ہونے سے ہلاکتوں پر مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے بیان میں اس مشکل وقت میں سوڈان کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور زخمیوں کی جلد خواہش ظاہر کی۔
سوڈان کی سرکاری کانکنی کمپنی نے اتوار کو بتایا کہ سوڈان کے شمال مشرق میں واقع سونے کی کان کے جزوی طور پر منہدم ہونے سے 11 کانکن ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔
کمپنی نے ھوید کے صحرائی علاقے میں واقع اس کان میں کام معطل کر رکھا تھا۔
یہ علاقہ سوڈانی فوج کے زیر کنٹرول شہروں عطبرہ اور ھیا کے درمیان واقع ہے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ واقعہ کب پیش آیا۔

 

شیئر: