Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی سی سی اور جاپان میں آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات کا دوسرا دور

خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) اور جاپان کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کے لیے مذاکرات کا دوسرا دور 30 جون سے 4 جولائی تک جاری رہے گا۔
سعودی فارن ٹریڈ اتھارٹی کے ڈپٹی گورنر فرید العسلی کی سربراہی میں اتھارٹی کے نمائندے مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت کریں گے۔
 جی سی سی ممالک اور جاپان مذاکرات میں اشیا کی تجارت اور خدمات، فنانشل سروسز، تجارت میں تیکنیکی رکاوٹیں، ٹیلی کمیونیکیشن اور تجارتی سہولت سمیت دیگر امور تبادلہ خیال کریں گے۔
ایس پی اے کے مطابق آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات سے پہلے 29 جون کو جی سی سی کی تیکنیکی مذاکراتی ٹیموں نے اجلاس کیے تھے۔
یاد رہے آزاد تجارتی معاہدے کے لیے مذاکرات کا پہلا دور گزشتہ برس دسبمر میں ریاض میں ہوا تھا۔
 جاپان اور جی سی سی کے تعلقات سٹراٹیجک اور اہم ہیں۔ ہر شعبے کا احاطہ کیے ہوئے ہیں۔
 جاپان 76.7 ارب ڈالر کی مالیت سے خلیجی ممالک کی برآمدات کا چوتھا بڑا پارٹنر ہے۔ جبکہ خلیجی ممالک کی درآمدات کا حجم 22 ارب ڈالر کا ہے۔ 

 

 

شیئر: