Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی سی سی اور ملائیشیا آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات کریں گے

دستخط کوالالمپور میں آسیان، جی سی سی سمٹ کے موقع پر ہوئے (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
خلیج تعاون کونسل (جی سی سی)  اور ملائیشیا نے آزاد تجارتی معاہدے پر باضابطہ مذاکرات کے آغاز کےلیے مفاہمتی یادداشت پردستخط کیے ہیں۔
جی سی سی سیکرٹری جنرل جاسم البدیوی اور ملائیشیا کے وزیر سرمایہ کاری و تجارت ظفر العزیز نے معاہدے پر دستخط کیے۔
ایس پی اے کے مطابق معاہدے پر دستخط کوالالمپور میں آسیان، جی سی سی سمٹ کے موقع پر ہوئے ہیں۔
جی سی سی اور ملائیشیا کا کہنا ہے معاہدے پر دستخط باضابطہ مذاکراتی دور کا آغاز ہے جس میں باہمی دلچسپی کے شعبے شامل ہیں۔
 توقع ہے مستقبل کے معاہدے سے اہم تجارتی اور سرمایہ کاری شراکت دار کے طور پر جی سی سی اور ملائیشیا کی حیثیت میں اضافہ ہوگا جبکہ اہم اقتصادی ایشوز کو حل کیا جائے گا۔
ملائیشیا کے وزیر کا کہنا تھا ’یہ پہلا موقع ہے کہ کوالالمپور جی سی سی کے ساتھ ایک اقتصادی بلاک کے طور پر شامل ہو رہا ہے، ہم اسے ایک مثبت پیش رفت کے طور پر دیکھتے ہیں۔‘
’اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے ساتھ اقتصادی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے، اب ہم جی سی سی کے تمام ملکوں کو شامل کررہے ہیں۔‘

 

شیئر: