سعودی رائل ایئرفورس کے دستے ترکیہ میں ’اناتولین ایگل 2025‘ مشقوں میں شرکت کررہے ہیں۔ مشترکہ مشقیں کونیا ایئربیس پر منعقد کی جارہی ہیں۔
عکاظ کے مطابق مشترکہ عسکری مشقوں کا مقصد پیشہ ورانہ کارکردگی میں اضافہ اور باہمی تجربات کے تبادلے اور روابط کو مستحکم کرنا ہے۔

مشترکہ مشقوں میں سعودی فضائیہ کے ایف 15 ایس اے شرکت کررہے ہیں۔
مشقوں میں فضائیہ کے دستے مختلف فارمیشن میں پروازیں کرتے ہوئے جنگی حکمت عملی کے تحت حملہ اور دفاع کی پوزیشنز اختیار کریں گے۔