’افریقی ممالک سعودی خارجہ پالیسی میں اہم ‘ ریاض میں افریقہ ڈے پر تقریب
’افریقی ممالک سعودی خارجہ پالیسی میں اہم ‘ ریاض میں افریقہ ڈے پر تقریب
بدھ 2 جولائی 2025 19:55
سعودی وزیر نے تعاون اور شراکت داری کو مضبوط بنانے کا اعادہ کیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ کی نیابت کرتے ہوئے نائب وزیر خارجہ انجینئرولید بنعبدالکریم الخریجی نے ریاض کے ڈپلومیٹک انکلیو کے ثقافتی پیلس میں یوم افریقہ کی سالانہ تقریب میں شرکت کی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق جمہوریہ جبوتی کے سفیر ضیا الدین بامخرمہ، جمہوریہ کیمرون کے سفیر اور افریقی گروپ کے صدر آیا تیجانی نے سعودی نائب وزیر خارجہ کا خیرمقدم کیا۔
انجینئر ولید الخریجی نے افریقی ملکوں کے ساتھ تعاون اور شراکت داری کو مضبوط بنانے، تجارت کو فروغ دینے اور مشترکہ امور ہر مشاورت و ہم آہنگی بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
مشترکہ امور ہر مشاورت و ہم آہنگی بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
اپنے خطاب میں انہوں نے کہا’ براعظم افریقہ اپنے قدرتی وسائل، نوجوان آبادی اور قابل تجدید صلاحیت کے ساتھ انتہائی اہم مقام اختیار کرچکا ہے۔‘
تنازعات اورموسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کے باوجود امن ، انصاف اور ترقی کے حصول کے لیے یہاں کے عوام کی خواہشات اور کوششیں کسی بھی چیلنج کا باسانی مقابلہ کرنے کے لیے کافی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ’ افریقی ممالک سعوی عرب کی خارجہ پالیسی میں اہم ہیں۔ افریقہ میں مملکت کے سفارت اورقونصلیٹ کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ آئندہ برسوں میں ان کی تعداد 40 سے تجاوز کرجائے گی۔‘
نائب وزیر خارجہ نے سعودی عرب اور افریقی ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کرائی جن میں تجارتی شعبے قابل ذکر ہیں۔
54 افریقی ممالک میں 45 ارب ڈالر کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا (فوٹو: عرب نیوز)
انہوں نے واضح کیا مملکت نے 54 افریقی ممالک میں 45 ارب ڈالر کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا جن میں شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے 46 افریقی ممالک میں 450 ملین ڈالر خرچ کیے گئے۔
انہوں نے مزید کہا’ مملکت کی جانب سے افریقہ میں 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی جس میں 10 ارب ڈالر ایکسپورٹ کی مد میں علاوہ ازیں سال 2030 تک افریقہ کے لیے 5 بلین ڈالر ترقیاتی فنڈ فراہم کرنے کا ارادہ ہے۔‘
ڈپلومیٹک کور کے ڈین اور جمہوریہ جبوتی کے سفیر ضیا الدین بامخرمہ نے اس دن کی علامتی اور سیاسی اہمیت کو اجاگر کیا۔
تقریب کے دوران افریقی ملکوں کی ثقافت کو بھی اجاگر کیا گیا (فوٹو: عرب نیوز)
انہوں نے زور دیا کہ افریقی ریاستیں بین الاقوامی فورمز میں اپنی آواز بلند کریں۔
انہوں نے 2023 میں ریاض میں ہونے والی سعودی عرب، افریقہ سربراہی کانفرنس کے فیصلوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں سٹریٹجک شراکت داری مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔
تقریب کے دوران افریقی ملکوں کی متنوع ثقافت اور ہنر کو بھی اجاگر کیا گیا۔