زندہ جانوروں کے جسم میں چھپائی جانے والی منشیات ضبط
جمعرات 3 جولائی 2025 13:29
’مشرقی ریجن میں کارروائی کرتے ہوئے 411,546 نشہ آور گولیاں ضبط کی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ زندہ بھیڑوں کے جسم اندر نشہ آور گولیاں چھپا کر سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’منشیات کے خلاف کارروائیوں اور ملک کے امن و نوجوانوں کو نشانہ بنانے والی ہر کوشش ناکام بنادی جائے گی‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’سیکیورٹی حکام نے مشرقی ریجن کی حفر الباطن کمشنری میں کارروائی کرتے ہوئے 411,546 نشہ آور گولیاں ضبط کی ہیں‘۔
’یہ گولیاں پلاسٹک کی نالیوں میں چھپا کر زندہ بھیڑوں کے جسم میں سمگل کی گئی تھیں‘۔
سیکیورٹی اداروں نے منشیات کو وصول کرنے والے افراد کو بھی گرفتار کر لیا جن میں ایک غیر ملکی اور دو سعودی شہری شامل ہیں۔