’گرم موسم میں صحرا کا سفر ہلاک کن ہوسکتا ہے‘
جمعرات 3 جولائی 2025 13:16
’صحرا کی خاموشی اور سکون سے دھوکہ نہ کھائیں، اس کے اندر ہلاکت چھپی ہوئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ماہر موسمیات ڈاکٹر عبد اللہ المسند نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرم موسم میں صحرا کا سفر ہلاکت کا باعث بن سکتا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’دن کی گرمی میں مکمل تیاری یا تجربہ کار ساتھیوں کے بغیر صحرا عبور کرنے کی کوششوں بھی نہیں کرنی چاہئے‘۔
ڈاکٹرعبد اللہ المسند نے کہا ہے ’ہمارے ملک میں ریت کے سمندر وسیع پیمانے پر ہیں اور یہ جان لینا کافی ہے کہ ربع الخالی کے صحرا کا رقبہ فرانس جتنا ہے‘۔
’یہ بہت وسیع، خوفناک اور مہلک صحرا ہے جہاں تجربہ اور تیاری کے بغیر جانا خود کو ہلاکت میں ڈالنے کے برابر ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کے صحرا دنیا کے خشک ترین اور سب سے گرم صحراؤں میں شمار ہوتے ہیں جہاں بعض علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو لیتا ہے۔‘
ڈاکٹر عبد اللہ المسند نے خبردار کیا ہے کہ ’صحرا اور ریت کی خاموشی اور سکون سے دھوکہ نہ کھائیں، اس کے اندر ہلاکت چھپی ہوئی ہے‘۔