Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں ریجنل ادارہ صحت کی پہلی خاتون ڈائریکٹر ، ’نجاح العازمی‘

نجاح العازمی اس سے قبل مختلف عہدوں پر خدمات انجام دے چکی ہیں(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
معاون وزیر صحت برائے ہیلتھ سروسز ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے ’نجاح فلاح العازمی ‘ کو القریات ریجن کے ادارہ صحت کی ڈائریکٹر مقرر کردیا۔ مملکت کی سطح پراس عہدے پر کسی بھی خاتون کی پہلی تقرری ہے۔
اخبار 24 سے گفتگو کرتے ہوئے متعین ہونے والی ریجنل ڈائریکٹر صحت نجاح العازمی نے کہا کہ ’ تقریری میرے لیے باعث فخر ہے دعا گو ہوں کہ وطن کی خدمت احسن طریقے سے انجام دوں اور جس منصب کے لیے مجھے منتخب کیا گیا ہے اسے بہتر طریقے سے نبھاوں ‘۔
واضح رہے نجاح العازمی کا شمار مملکت میں پہلی خاتون ڈائریکٹرکے طورپر کیا جارہا ہے جو اس عہدے پر فائز کی گئی ہیں۔
اس تقریری سے قبل وہ القریات جنرل ہسپتال میں ڈائریکٹر آف کوالٹی ، معاون سیکرٹری برائے ہسپتال سروسز ، مریضوں کی نگہداشت کے شعبے کی ڈائریکٹر اور دیگر اعلی عہدوں پر فائز رہی تھیں۔
نجاح العازمی کی اس عہدے پر تقرری مملکت میں خواتین کو بااختیار بنائے جانے کی سمت اقدامات کا حصہ ہے جس کا مقصد معاشرے میں خواتین کے اہم کردار کو اجاگر کرنا اور ان کی صلاحیتوں کو سامنے لانا ہے۔

 

 

شیئر: