سعودی وزارت اطلاعات کی دستاویزی فلم ‘دا ڈیسٹینیشن‘، مملکت کی کامیابیوں کی کہانی
دستاویزی فلم میں کامیابی کے سفر کو تخلیقی انداز میں پیش کیا گیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت اطلاعات کے تحت ’کنوز السعودیہ‘ (مملکت کے خزانے) کے عنوان سے اقدام کے تحت دستاویزی فلم ’الوجھۃ ‘دا ڈیسٹینیشن‘ ریلیز کی گئی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق دستاویزی فلم میں مملکت میں گزشتہ برسوں میں سیاسی، اقتصادی، طبی، ثقافتی، ابلاغی، فنی اور سپورٹس کے شعبوں میں ہونے والی نمایاں پیش رفت کو مؤثر انداز میں پیش کیا گیا۔
فلم کا مقصد سعودی وژن 2030 کے اہداف کی تکمیل کی جانب مملکت کے پُراعتماد اور تیز رفتار سفر کو اجاگر کرنا ہے، جہاں سعودی عرب ایک نئی عالمی منزل کے طور پر ابھر رہا ہے۔
دستاویزی فلم میں مستقبل کی جانب پیش قدمی اور کامیابی کے سفر کو تخلیقی انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
فلم میں ماضی، حال اور مستقبل کو کامیابی سے جوڑا گیا ہے جس کے ذریعے حقیقی کامیابیوں پر مبنی انسانی کہانیوں کے ذریعے سعودی معاشرے کی ترقی اور تنوع کو دکھایا گیاہے۔
فلم میں قومی صلاحیتوں کے فروغ، وفاداری اور قومی شناخت کی اقدار کو اجاگر کیا گیا، جبکہ ثقافتی تخلیق، تہذیبی شراکت اور معتبر میڈیا ذرائع کی دلکش فوٹیجز کے امتزاج سے ایک جامع فنی شاہکار پیش کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں مختلف شعبہ جات کے ماہرین کے خصوصی انٹرویوز بھی فلم کا حصہ ہیں۔
فلم کی تیاری پر محنت کی گئی۔ 2600 سےزائد نوجوانوں نے اس میں حصہ لیا اور مختلف حوالوں سے اپنی صلاحیتوں کو منوایا۔
مملکت کے 9 قومی اور 80 سے زائد نجی اداروں نے فلم کی تیاری میں شرکت کی۔
