سعودی عرب میں طائف شہر کے شمالی سمت میں معروف ’سوق عکاظ‘ میں تاریخی محل ’مشرفہ‘ فن تعمیر کا شاہکار ہے۔
اس کی دیواریں چقماق پتھر اور گارے سے بنی ہیں جنہیں سفید اور کتھئی رنگ سے مزین کیا گیا۔
ماہر آثار قدیمہ خالد الزھرانی کا کہنا ہے قدیم وتاریخ محل مشرفہ اسلامی دور سے قبل تعمیر کیا گیا تھا۔

یہ محل دو بلند و بالا چٹانوں کے درمیان ہے جس کی بنیادیں تقریبا 288 میٹر لمبی چٹانی دیوار کے ساتھ ہیں جڑی ہیں جبکہ اس کی چوڑائی 2 میٹر سے زیادہ ہے جسے نخلستان اور پھلوں کے درختوں نے گھیرا ہوا ہے۔
محل کو دیکھ کرخطے کے قدیم رہائشیوں کا طرز تعمیر اور نقش ونگار سے مزین دیواریں ان کی شہری زندگی کو نمایاں کرتی ہیں۔
ماہر تاریخ سعید القرنی کا کہنا تھا ’اس قسم کے محلات کی موجودگی سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ حظے میں ماضی میں اہم تجارتی و اقتصادی سرگرمیاں عروج پر رہی جس نے جزیرہ نما عرب کے لوگوں کو ایشیا اور افریقہ سے جوڑے رکھا۔’