Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی مارکیٹوں میں تربوز کی آمد موسم گرما کے آغاز کا اعلان

تربوز مملکت کے مختلف علاقوں میں بکثرت کاشت کیا جاتا ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی مارکیٹوں میں تربوز کی آمد باقاعدہ طورپر موسم گرما کے آغاز کا اعلان ہے۔ 
ایس پی اے کے مطابق مختلف وزن اور سائز میں پایا جانے والا یہ قدرت کا انمول تحفہ مملکت کے مختلف علاقوں میں بکثرت کاشت کیا جاتا ہے۔
ان علاقوں میں قصیم، الجوف، وادی الدواسر، حائل اور ساجر کے علاوہ دیگر علاقے شامل ہیں جہاں یہ پھل بکثرت پایا جاتا ہے۔

تربوز میں 90 فیصد سے زیادہ پانی پایا جاتا ہے (فوٹو: ایس پی اے)

انسانی صحت کے حوالے سے تربوز کے متعدد فواہد ہیں ۔ یہ پھل قدرتی گلوکوز، پروٹین، فائبر اور پانی سے عبارت ہے۔ تربوز کے گودے  کا کھلتا ہوا سرخ رنگ بھی جاذبیت کی علامت ہے۔
ماہرین خوراک کا کہنا ہے تربوز محض ایک خوش ذائقہ پھل ہی نہیں بلکہ یہ پانی کا بہترین ذریعہ بھی ہے۔
اس میں 90 فیصد سے زیادہ پانی پایا جاتا ہے جو جسم میں پانی کی کمی کو فوری پورا کرنے کےلیے ایک مثالی ذریعہ ہے۔

مارکیٹ میں  یومیہ 180 ٹرکس تربوز کے لائے جاتے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)

قصیم ریجن کے وزارت زراعت و پانی کے ڈائریکٹر برائے مارکیٹ ثامر الصلال کا کہنا ہے ریجن کی مرکزی مارکیٹ میں  یومیہ بنیادوں پر 180 ٹرکس تربوز کے لائے جاتے ہیں جن میں تقریبا 202500 کلو گرام تربوز ہوتا۔
 مارکیٹ میں تربوزوں کو فروخت کرنے سے قبل وزارت کی ٹیمیں یومیہ بنیادوں پر تربوز کے نمونے حاصل کرکے ان کا جائزہ لیتی ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اس میں کیڑے مار ادویات کے اثرات باقی ہیں یا نہیں۔

 

شیئر: