پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2025،26 سیزن کا ڈومیسٹک کیلنڈر جاری کر دیا ہے، جس کا آغاز حنیف محمد ٹرافی سے ہو گا۔
پیر کو پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ حنیف محمد ٹرافی کا آغاز 15 اگست سے ہو گا اور یہ ایونٹ سات نومبر تک جاری رہے گا۔
اس میں 12 ٹیمیں شامل ہوں گی جبکہ اس کے میچ کوئٹہ اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
-
اثر و رسوخ ہوتا تو آج میں پی سی بی کا چیئرمین ہوتا: شاہد آفریدیNode ID: 888476
-
اظہر محمود پاکستان کرکٹ ٹیم کے قائم مقام ریڈ بال ہیڈ کوچ مقررNode ID: 891641
حنیف محمد ٹرافی کی دو ٹاپ ٹیمیں قائداعظم ٹرافی کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
بیان کے مطابق قائداعظم ٹرافی میں آٹھ ٹیمیں شامل ہوں گی جن کے درمیان 29 میچ ہوں گے جو کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔
اسی طرح قائد اعظم ٹرافی کے میچ 22 ستمبر سے شروع ہو کر سات نومبر تک چلیں گے۔
شیڈول کے مطابق ٹینشل ٹی20 کے لیے کوالیفائنگ راؤنڈ بھی متعارف کرایا گیا ہے۔
اس میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گی اور دو سپر 10 مرحلے میں جائیں گی۔
اس کے لیے مقابلے میں آٹھ ٹیمیں براہ راست شامل ہوں گی، جن میں کراچی وائٹس، لاہور وائٹس، پشاور، کراچی بلیوز، سیالکوٹ، اسلام آباد، فیصل آباد کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔
علاوہ ازیں چار ڈیپارٹمنٹل ٹورنامنٹس بھی سیزن کا حصہ ہیں، پریذیڈنٹ ٹرافی، پریذیڈنٹ کپ، گریڈ ٹو اور گریڈ تھری شامل ہیں۔
پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفسیر سمیر احمد سید کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک سٹرکچر میرٹ، مواقع اور مقابلے کی بنا پر تیار کیا گیا ہے۔