سعودی ٹورازم ڈیویلپمنٹ فنڈ نے اپنے چوتھے لیڈرشپ پروگرام کے لیے درخواستوں کا آغاز کر دیا ہے۔
ٹورازم علو پروگرام ایک اہم منصوبہ ہے جس کا مقصد مقامی اور بین الاقوامی جامعات سے فارغ التحصیل باصلاحیت نوجوانوں کو سیاحت کے شعبے میں کیریئر کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ یہ پروگرام سعودی وژن 2030 ایک اہم حصہ ہے۔
مزید پڑھیں
-
لندن میں منعقدہ ورلڈ ٹریول مارکیٹ میں سعودی سیاحتی پویلینNode ID: 881297
-
سعودی سیاحتی مقامات میں انڈین نوجوان نسل کی دلچسپی میں اضافہNode ID: 884615
یہ سپین کی یونیورسٹی آئی ای کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے جو فارغ التحصیل نوجوانوں کو مقامی اور عالمی سیاحتی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق عملی تربیت فراہم کرتا ہے۔
شرکا کو ریاض میں فنڈ کے مرکزی دفتر میں عملی تربیت دی جائے گی اور وہ مملکت کے اندر اور بیرون ملک معروف تعلیمی و تربیتی اداروں سے خصوصی کورسز میں بھی شرکت کریں گے۔
اس پروگرام میں سوشل انشورنس، طبی سہولیات، ماہانہ وظیفہ، سالانہ تنخواہ کے ساتھ چھٹیاں اور سیاحت کے اہم منصوبوں میں حصہ لینے کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔
یہ پروگرام جن شعبوں پر توجہ دیتا ہے ان میں فنانس، اکاؤنٹنگ، بزنس ایڈمنسٹریشن، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انجینیئرنگ شامل ہیں۔
یہ اقدام نیشنل ٹورازم سٹیریٹجی کی حمایت کرتا ہے جس کا مقصد بدلتی ہوئی مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنا اور مملکت کو ایک عالمی سیاحتی مقام کے طور پر مضبوط بنانا ہے۔