Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیرخارجہ برکس سمٹ میں شرکت کےلیے برازیل پہنچ گئے

سعودی عرب کو بلاک میں شمولیت کے لیے شرکت کی دعوت دی گئی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان پیر کو برکس سمٹ 2025 میں شرکت  کےلیے برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو پہنچے ہیں، وہ سعودی وفد کی سربراہی کریں گے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیرخارجہ سمٹ میں ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی نیابت کر رہے ہیں۔
سعودی عرب برکس کا مکمل رکن نہیں ہے، اسے بلاک میں شمولیت کے لیے شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
شہزادہ فیصل بن فرحان دوسرے دن سمٹ میں شرکت کریں گے جس میں شریک ممالک اور مہمان ملکوں کے وفود بھی ہوں گے جنہیں برکس کی صدارت اور انٹرنیشنل آرگنائزیشنز کی جانب سے مدعو کیا گیا ہے۔
سمٹ میں بات چیت کے موضوعات میں عالمی ترقی کی کوششیں شامل ہوں گی جس میں موسمیاتی ایشوز اور وبائی امراض کے خلاف جدوجہد شامل ہے۔
 2009 میں برکس کی پہلی سمٹ میں برازیل، روس، انڈیا اور چین کے رہنما شریک ہوئے بعد ازاں اس بلاک میں جنوبی افریقہ کو شامل کیا گیا۔
گزشتہ برس مصر، ایتھوپیا، ایران اور متحدہ عرب امارات کو رکنیت دی گئی۔

 

شیئر: