حرمین شریفین امور کی جنرل اتھارٹی نے گزشتہ ایک سال کے دوران زائرین کےلیے نمایاں کوششیں کیں، مسجد الحرام کے زائرین کو ہر دن اعلی معیار کی مختلف خدمات فراہم کی ہیں۔

سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق اتھارٹی نے بتایا کہ گزشتہ ھجری سال 1446 مطابق کے دوران 20 ملین سے زیادہ زائرین حرم نے ان جدید اور معیاری خدمات سے فائدہ اٹھایا۔

اتھارٹی کا کہنا ہے17 ملین سے زیادہ کو راستوں کے حوالے سے رہنمائی اور خدمات فراہم کیں۔ 3.66 ملین سے زیادہ زم زم کی بوتلیں تقسیم کی گئیں اور 277 ہزار مکعب میٹر زم زم استعمال کیا گیا۔
اس کے علاوہ 3.28 ملین زائرین نے کارٹ سروس حاصل کی جبکہ 2 لاکھ 27 ہزار افراد نے امانت گھروں کی سروس استعمال کی۔

پانچ لاکھ 25 ہزار زائرین نے ’خدمہ التحلل‘ سروس سے نسک کے ذریعے فائدہ اٹھایا۔ مسجد الحرام اور اس کے صحنوں میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی کے لیے 9 ہزار 700 ٹن کچرا صاف کیا گیا۔

اتھارٹی نے معیاری خدمات کی فراہمی، زائرین کے تجربے کو مزید موثر بنانے کے لیے سعودی وژن 2030 کے مطابق اپنی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔