حرمین شریفین امور کی جنرل اتھارٹی مسجد نبوی میں ایک صحت مند اور محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کےلیے 24 گھنٹے دیکھ بھال اور خدمات فراہم کرتی ہے تاکہ نمازی روحانی اور پرسکون ماحول میں عبادت کرسکیں۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق نمازجمعہ کی تیاری کےلیے ایک جامع منصوبے کے تحت کوششوں کو تیز کرتے ہوئے دوہزار 700 لٹر سے زائد جراثیم کش مواد کا استعمال ہوتا ہے۔

یومیہ صفائی اور دیکھ بھال کے تحت مسجد نبوی کے صحن، فرش اور چھت کو دن میں کئی بار دھویا جاتا ہے۔ اسی طرح روزانہ 25 ہزار سے زیادہ قالینوں کی صفائی اور ان کی سینیٹائزنگ شامل ہے۔ مسجد کے فرش اور قالینوں کو مدینہ منورہ کے بہترین گلابوں سے معطر کیا جاتا ہے جبکہ مسجد کے دیگر حصوں کو بھی باقاعدگی سے سینیٹائزکیا جاتا ہے۔
علاوہ ازیں 24 گھنٹے بھال کا خصوصی پروگرام کے مطابق مسجد کی چھتریوں، ایئرکنڈیشننگ نظام اور دیواروں کی صفائی کے لیے ہے۔

خصوصی فیلڈ ٹیمیں جدید ترین منظور شدہ طریقوں اور مواد کا استعمال کرتے ہوئے اپنے کام انجام دیتی ہیں۔ دیکھ بھال کے اعلی ترین معیار کو حاصل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ مسجد نبوی دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے ایک اہم روحانی منزل کی حیثیت رکھتی ہے۔